ڈیرہ حضرت میاں صاحب ٹرسٹ کے زیر انتظام قائم شدہ حاجی غلام حسین میموریل آئی ہسپتال بھلوال میں تین روزہ فری آئی کیمپ کے موقع پر ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈیرہ حضرت میاں صاحب ٹرسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا OPD میں معائنہ کیا۔ تمام مریضوں کی بذریعہ کمپیوٹر آنکھیں چیک کی گئیں۔ تمام مریضوں کے معائنہ اور چیک اپ کے بعد مرض کے مطابق ادویات تجویز کی گئیں اور آنکھوں کی حفاظت کیلئے ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔ جن مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن ممکن تھے انہیں اتوار کو آپریشن کیلئے وقت دے دیا گیا۔ تین دن مریضوں کے چیک اپ کے بعد انشااللہ تیسرے روز اتوار کو آپریشن کئے جائیں گے۔