ڈیرہ حضرت میاں صاحب ٹرسٹ کے زیر انتظام قائم شدہ حاجی غلام حسین میموریل آئی ہسپتال بھلوال میں ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈیرہ حضرت میاں صاحب ٹرسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا OPD میں معائنہ کیا۔ تمام مریضوں کی بذریعہ کمپیوٹر آنکھیں چیک کی گئیں۔ تمام مریضوں کے معائنہ اور چیک اپ کے بعد مرض کے مطابق ادویات تجویز کی گئیں اور آنکھوں کی حفاظت کیلئے ضروری ہدایات بھی  دی گئیں۔