ڈیرہ حضرت میاں صاحب ٹرسٹ کے زیر اہتمام دارالفیضان رفاہی آئی ہسپتال منڈی بہاوالدین میں ڈیرہ حضرت میاں صاحب ٹرسٹ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے مریضوں کا OPD میں معائنہ کیا۔ بذریعہ کمپیوٹر آنکھیں چیک کی گئیں۔ تمام مریضوں کو ضروری ادویات تجویز کی گئیں اور آنکھوں کی حفاظت کیلئے ہدایات بھی دی گئیں۔28 مریضوں کی آنکھوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے۔